20 اکتوبر، 2015، 12:06 AM

کوئٹہ میں بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں سریاب روڈ پر مسافر بس میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد11 ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں میں 5شدید زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں سریاب روڈ پر مسافر بس میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد11 ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں میں 5شدید زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات  کےمطابق دھماکہ  ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا،واقعے میں پانچ سے چھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا،دھماکے میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ دھماکے سے قریب میں واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
 پولیس کے مطابق بس میں50سےزائد افراد سوار تھے جبکہ بس کی چھت پر بھی مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
دو درجن سے زائد زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جن میں5افراد شدید زخمی ہیں، اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
زیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کے لیے 10 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی نے بھی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکرتے ہو ئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کےتحت وہابی دہشتگردوں کےتمام ٹھکانوں کونشانہ بنایاجارہاہے۔

News ID 1858982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha